the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد۔27جون(اعتماد نیوز)آندھرا پردیش کے ضلع مشرقی گوداوری کے مامڈی کدورو منڈل میں گئیل ٹرمنل کے قریب متعلقہ گیس پائپ لائن پھٹ جانے کے سبب 15افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ اور 14افراد زخمی ہوگئے جو کہ اس وقت زیر علاج ہے۔ امکان ہے کہ مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہو۔ جیسے ہی اس حادثہ کی اطلاع ملی اے پی چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو مرکزی وزیر پٹرولیم کے ساتھ دہلی کے تمام دوروں کو منسوخ کرتے ہوئے مقام حادثہ پر روانہ ہوگئے۔ مہلوکین



کی نعشیں بھی نا قابل شناخت ہیں۔ متعلقہ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نعشوں کی شناخت کے لئے مزید وقت لگ سکتا ہے۔ آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آگ کے شعلے 350میٹر بلند تک رہے۔ آج صبح کے وقت یہ حادثہ پیش آتے ہی مقامی عوام خوف و دہشت کے عالم میں اپنے اپنے مکانات سے نکل پڑے۔ آگ پر قابو پانیکے لئے 10فائر انجنوں کا استعمال کیا گیا۔ مقامی عوام نے گئیل کمپنی کے عہدیداروں کو اس حادثہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.